وزیر اعظم عمران خان  کے 15معاونین خصوصی میں سے کتنے دوہری شہریت کے حامل ہیں؟تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

وزیر اعظم عمران خان  کے 15معاونین خصوصی میں سے کتنے دوہری شہریت کے حامل ...
وزیر اعظم عمران خان  کے 15معاونین خصوصی میں سے کتنے دوہری شہریت کے حامل ہیں؟تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان  کے معاونین اور مشیروں کی شہریت کی تفصیلات جاری،وزیر اعظم کے 15 معاونین خصوصی میں سے 5 دوہری شہریت کے حامل۔

نجی ٹی وی "نیو نیوز" کے مطابق وزیر اعظم عمران خان  کے 15 معاونین خصوصی کے اثاثہ جات اور دہری شہریت کے حوالے سے تمام تفصیلات کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔وزیر اعظم کے پندرہ مشیروں میں سے پانچ مشیر دوہری شہریت کے حامل ہیں جبکہ دو معاون خصوصی گرین کارڈ ہولڈر ہیں ۔دوہری شہریت کے حامل معاونین خصوصی میں سے معاون خصوصی برائے “نیشنل سیکیورٹی” معید یوسف امریکی شہری ہیں جبکہ زلفی بخاری برطانوی شہریت  رکھتے ہیں ۔ تانیہ ادریس کینیڈا اورسنگاپور  کی شہریت رکھتی ہیں جبکہ معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر امریکی شہریت کے حامل ہیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کینیڈا کی شہریت رکھتے ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے میڈیا میں سب سے  متحرک سمجھے جانے والے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل امریکی گرین کارڈ ہولڈر ہیں ۔