سینکڑوں سال پرانا بدھا کا مجسمہ توڑنے والے ملزمان  کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا گیا

سینکڑوں سال پرانا بدھا کا مجسمہ توڑنے والے ملزمان  کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا ...
سینکڑوں سال پرانا بدھا کا مجسمہ توڑنے والے ملزمان  کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا گیا

  

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں بدھ مت کے بانی  مہاتما بدھ (بدھا) کا سینکڑوں برس پرانا مجسمہ توڑنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مردان کے علاقے جمال باغ میں کھدائی کے دوران بدھا کا سینکڑوں برس پرانا مجسمہ ملا تھا جو ٹھیکیدار اور دیگر لوگوں نے ہتھوڑیوں سے توڑ دیا تھا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ٹھیکیدار سمیت 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کے خلاف نوادرات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بدھا کا مجسمہ کچھ روز پہلے ملا تھا لیکن تعمیراتی کام کرانے والے ٹھیکیدار کو علاقے کے مولوی نے کہا کہ وہ اس مجسمے کو توڑ ڈالے اور اگر اس نے اس مجسمے کو نہ توڑا تو اس کا ایمان چلا جائے گا اور اس کا نکاح بھی فسخ ہو جائے گا۔ اس پر ٹھیکیدار نے ہتھوڑے سے اس مجسمے کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -مردان -