ریلوے کا مسافروں کو سہولت دینے کیلئے دو دعید ٹرینیں چلانیکا اعلان

ریلوے کا مسافروں کو سہولت دینے کیلئے دو دعید ٹرینیں چلانیکا اعلان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)ٹرین پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے خوش خبری عیدالضحیٰ پر ٹرینوں میں  بڑھتے ہوئے مسافروں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے 2 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ عید سپیشل ٹرینیں راولپنڈی سے کراچی اور کراچی سے راولپنڈی کے لیے چلائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سٹی سے 19 جولائی کو دوپہر 1 بجے روانہ ہو کر کراچی کینٹ، حیدرآباد، روہڑی، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، خانیوال، فیصل آباد، سانگلہ ہل، وزیر آباد اور لالہ موسیٰ سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بجکر 35 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ دوسری عید سپیشل ٹرین راولپنڈی سے 24 جولائی کو دن 11 بجے روانہ ہو کر لالہ موسیٰ، وزیر آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، خانیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یار خان، روہڑی، حیدرآباد، لانڈھی، ڈرگ روڈ اور کراچی کینٹ پر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ دونوں عید سپیشل ٹرینیں گیارہ اکانومی کلاس کوچز پر مشتمل ہوں گی۔ ایک عید سپیشل ٹرین عید سے قبل اور دوسری عید کے بعد چلائی جائے گی۔ عید سے قبل تمام مسافر ٹرینوں میں کوچوں کی قلت بھی دور کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -