وزیر اعظم کا تمام کشمیریوں کو ہیلتھ انشورنس دینے کا اعلان،پاکستان بننے جا رہا ہے،ہم غریب ملکوں کو امداد دیا کرینگے:عمران خان

 وزیر اعظم کا تمام کشمیریوں کو ہیلتھ انشورنس دینے کا اعلان،پاکستان بننے جا ...

  

 باغ، آزاد کشمیر (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے جوپاکستان بننے جارہا ہے ہم غریب ملکوں کوامداد دیا کریں گے۔آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریب خاندان علاج کرانے کیلئے ہرچیزبیچ دیتا ہے، ہیلتھ کارڈ سے کسی بھی ہسپتال سے مفت علاج کرایا جاسکتا ہے، ہم بھی فلا حی ریاست کی کوشش کر رہے ہیں،وزیراعظم نے کہاہم نے خیبرپختونخوا میں تمام شہریوں کوہیلتھ کارڈ دیئے،وزیراعظم سال کے آخرتک تمام کشمیریوں کوہیلتھ انشورنس دینگے، طاقتور کوقانون کے نیچے لانے کی کوشش کررہے ہیں، ہم اپنے ملک کے مستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں، بدقسمتی سے کبھی اپنے پاؤں پرکھڑا ہونے کی کوشش نہیں کی، قرضے لیکرگزارہ کرتے ہیں، کوئی بھی ملک و قوم ہاتھ پھیلا کرعظیم نہیں بن سکتے، جوپاکستان بننے جارہا ہے ہم غریب ملکوں کوامداد دیا کریں گے۔انہوں نے کہا کیا کسی نے برطانیہ میں دیکھا طاقتورڈاکوپکڑا جائے اورجرات ہے این آراومانگے؟ کسی خوشحال ملک میں این آر او مانگنے کی جرات نہیں ہوتی، جیلوں میں صرف غریب لوگ ہیں، طاقت ور کو ہمارا انصاف کا نظام نہیں پکڑ سکتا، کبھی ایسا نہیں ہوتا جھوٹے ٹیسٹ دکھا کرایکٹنگ کرکے ملزم برطانیہ میں چلا جائے، جس ملک میں قانون سب کیلئے برابروہ خوشحال ہے۔عمران خان کا کہنا تھا جن قوموں میں انصا ف نہ ہووہ تباہ ہوجاتی ہیں، کفرکا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں، جب قوم میں انصاف نہ ہوتوقوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی، بڑے،بڑے ڈاکوصرف این آراومانگ رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں ان کے گناہ معاف کردوں۔ مدینہ کی ریاست کا ماڈل تحریک انصاف اپنارہی ہے، پناہ گاہوں میں مزدورطبقے کومفت کھانا دیا جاتا ہے، مدینہ کی ریاست میں سب سے پہلے انسا نیت تھی، چین نے مدینہ کا ماڈل اپنا کر ستر کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، سمجھ لیں انصاف کے نظام کے بغیرکوئی قوم اوپرنہیں جاسکتی، ہمارے نبی کریم ؐ نے کہا میری بیٹی بھی قانون سے بالاترنہیں۔ اس موقع پرجلسے سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاآزادکشمیرمیں بچے جلسے کررہے ہیں، قیامت کی نشانی ہے مودی کیساتھ پگڑیاں تبدیل کرنیوالے آج ووٹ مانگ رہے ہیں، جنہوں نے اسامہ سے چندا نہیں چھوڑا۔وزیرداخلہ نے کہا موسم خراب اورجلدی واپس جانا ہے، اہل کشمیرسے عمران خان کیلئے ووٹ مانگنے آیا ہوں۔ اپوزیشن والوں نے مودی، آرایس ایس کا جلسوں میں نام نہیں لیا، عمران خان کا نام لیا جس نے چوروں کو گلے سے پکڑا۔جلسے کے دوران شیخ رشید نے کا ”مودی کا جو یار ہے وہ غدارہے“ کے نعرے بھی لگوائے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا آزادکشمیرمیں عمران خان کا امیدوارآئیگا تو کشمیر ترقی کریگا، عمران خان کشمیر کو آزادی کی طرف لیکرجائیگا۔ میرے سینے میں کشمیری خون ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا عمران جب اقوام متحدہ میں بولتا ہے تولگتا ہے کشمیریوں کا ترجمان بول رہا ہے۔شیخ رشید نے کہا عمران خان نے ایک رکشہ ڈرایؤر کو ٹکٹ دیا، فاروق حیدرتم نے آزادکشمیرکیلئے کیا کیا؟ فاروق حیدرضرورت پڑی تو تمہیں وہاں چھوڑ کر آؤں گا، لال حویلی کا سرینگرسے رشتہ ہے، دنیا میں کوئی بھی شخص عمران خان پرکرپشن کا الزام نہیں لگاسکتا۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے تاریخی شہر ثمر قند کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرد یں۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ثمرقند 15ویں صدی کے آغاز میں دنیا کا عظیم شہرتھا،میرا ثمر قندکا دورہ یادگار اور حیرت انگیز رہا،ثمرقند میں امیر تیمور کے مقبرے کادورہ کیا۔ وزیر اعظم نے امیر تیمور کے مقبرے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

وزیر اعظم عمران 

مزید :

صفحہ اول -