سوشل میڈیاکوروناسے زیادہ ہلاکتوں کا ذمہ دار،غلط اطلاعات سے لوگ مر رہے ہیں،بائیڈن

سوشل میڈیاکوروناسے زیادہ ہلاکتوں کا ذمہ دار،غلط اطلاعات سے لوگ مر رہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) صدر بائیڈن سمیت وائٹ ہاؤس کے تمام اہم حکام فیس بک اور سوشل میڈیا کے دوسرے پلیٹ فارمز کو ”کووڈ19“ سے زیادہ ہلاکتوں کا ذمہ دار قار دے رہے ہیں۔ صدر بائیڈن نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ”کووڈ19“ کے بارے میں غلط اطلاعات کے باعث لوگ مر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے ایک تازہ بریفنگ میں بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے عل میں ہے کہ فیس بک سمیت سوشل میڈیا کے دگر پلیٹ فارمز پر ”مس انفارمیشن“  پوسٹ ہو رہی ہے جسکے ذریعے  لوگوں کو ویکسین نہ لگوانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ یہ ایک انتہائی خطرناک کام ہے جس کیلئے ہم ان کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے ایسی تشہیر کو روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس دوران فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز نے یہ موقف بیان کیا ہے کہ یہ ایک مشکل کام ہے تاہم ہم جہاں موقع ملتان ہے ایسی غلط اطلاعات کو ”بلاک“ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 
بائیڈن

مزید :

صفحہ اول -