اولمپین سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری کرلی گئی

اولمپین سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری کرلی گئی
اولمپین سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری کرلی گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اولمپین سمیع اللہ خان کے بہاولپور میں نصب کیے گئے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری کرلی گئی۔

 ایک ماہ قبل سمیع اللہ خان کا مجسمہ ماڈل کالونی میں نصب کیا گیا تھا۔ سنہ 1976 سے 1982 تک عالمی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان کا تعلق بہاولپور سے تھا اسی لیے ان کا مجسمہ ان کی خدمات کو سلام پیش کرنے کیلئے ان کے آبائی شہر میں نصب کیا گیا تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو روز قبل سمیع اللہ خان کے مجسمے سے گیند چوری کی گئی تھی لیکن گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے ہاکی بھی چوری کرلی۔ پولیس کی جانب سے ایک شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے  واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بہاولپور  کے مطابق چوری کا مقدمہ درج کرنے کے بعد  مجسمےکو اصل حالت میں بحال کردیاگیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹھہرے میں لایا جائے گا۔