اسلام آباد میں لڑکے سے زیادتی، ملزمان نے ویڈیو وائرل کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کی حدود میں لڑکے سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔
نجی ٹی وی جی این این کےمطابق رورل زون کے تھانہ نیلور کی حدود میں لڑکے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ لڑکے کے مطابق اس کے ساتھ راولپنڈی کے راستے میں واقع گاؤں تمیر میں زیادتی کرکے اس کی ویڈیو بنائی گئی۔ ویڈیو کی بنا پر بلیک میل کرکے مرکزی ملزم حسنین مقدر، عدنان، صغیر عرف بلا، سدھیر، عبداللہ بھی زیادتی کرتے رہے۔ بعد ازاں ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
پولیس نے متاثرہ لڑکے کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ کوٹلی ستیاں راولپنڈی پولیس سے رابطہ کیا ہے۔