چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے بھائی کے پی ٹی آئی چھوڑنے سے انکارکر دیا۔
نجی ڈی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق محمود خان کے بھائی تحصیل کونسل چیئرمین عبداللہ نے تحریک انصاف چھوڑنے سے انکارکر دیا۔عبداللہ خان نے آڈیو پیغام میں پارٹی چیئرمین کا آخری دم تک ساتھ نبھانے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز محمود خان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر نئی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی تھی ۔