کیا آج پاکستان سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہوجائیگا

کیا آج پاکستان سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہوجائیگا
 کیا آج پاکستان سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہوجائیگا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچوں اور آخری ون ڈے میں آج مدمقابل ہونگی اس سیریز میں اب تک سری لنکا کی ٹیم کو برتری حاصل ہے پاکستان نے ایک میچ جیت رکھا ہے جبکہ سری لنکا کو دو میچ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اس طرح آج کا میچ پاکستان کےلئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اگرپاکستان کی کرکٹ ٹیم آج کا میچ جیت جاتی ہے تو وہ سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہوجائے گی لیکن اگر پاکستان کو شکست کا سامنا کرناپڑتا ہے تو پاکستان کے ہاتھوں سے یہ سیریز چلی جائے گی اور سری لنکا کی ٹیم 3-1 سے یہ سیریز جیت جائے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ون ڈے بارش کی نذر ہوچکا ہے دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان ٹیم آج کے میچ کے لئے کیا حکمت عملی طے کرکے میدان میں اترتی ہے پاکستان کو چوتھے ون ڈے میں بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا کپتان مصباح الحق بھی اس بات کو تسلیم کرچکے ہیں دونوں ٹیموں کے درمیا ن آج کے میچ کے بعد ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں کامیابی کے لئے پاکستان کو سخت محنت کی ضرورت ہے اور اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہوگا اگر پاکستانی ٹیم نے اپنی غلطیوں پر قابو نہ پایا تو شکست اس کا مقدر ہوگی ٹیم میں بہت باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو عمدہ پرفارمنس دے سکتے ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیم یک جان ہوکر کھیلے اور میچ کے دوران پریشر میں نہ آئے اگر قومی ٹیم آج کے میچ میں پریشر میں نہ آئی تو آج کا میچ جیت سکتی ہے آج کے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کو پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی کپتان مصباح الحق کو آج سیریز بچانے کے لئے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اس کے لئے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کوان کا بھرپور ساتھ دینے کی ضرورت ہے سری لنکا کی ٹیم نے اب تک اس سیریز میں پاکستان کی نسبت زیادہ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین ٹیم ہے ٹیم کے کپتان نے ٹیم کو بہترین انداز میں چلایا ہے پاکستانی شائقین کرکٹ کی دعا ہے کہ پاکستان آج کا میچ جیتنے میں کامیاب ہوجائے ۔

مزید : کالم