بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی کی بس کے قریب دھماکہ ،4طالبعلم جاں بحق 53زخمی

بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی کی بس کے قریب دھماکہ ،4طالبعلم جاں بحق 53زخمی
بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی کی بس کے قریب دھماکہ ،4طالبعلم جاں بحق 53زخمی

کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک) سمنگلی روڈ پر آئی ٹی یونیورسٹی کی بس کے قریب دھماکے میں چار سٹوڈنٹ جاں بحق اور پولیس اہلکاروں و بچوں سمیت 53 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاںپندرہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضاے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ بارود سے بھرایک گاڑی میں ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے ۔اسدھماکہ خیز مواد کی مقدار چالیس سے پچاس کلوگرام بتائی جارہی ہے۔شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سول ہسپتال کے باہر مشتعل سٹوڈنٹس نے مظاہرہ کیا اور سڑک بلاک کر دی ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔