مرغابی کا شکار کرتے ہوئے تین افراد ڈوب کر ہلاک
ٹوبہ ٹیک سنگھ(مانیٹرنگ ڈیسک) مرغابی کا شکارکرتے ہوئے بیٹا، باپ اور چچا ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ تینوں افراد مقامی شوگر مل کے تا لاب میں ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دیا ہے، پولیس حکام نے بتایا ہے کہ یہ تینوں افراد مرغابی کا شکار کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں۔