ملک میں بجلی کا شارٹ فال آٹھ ہزار میگاواٹ پر پہنچ گیا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال آٹھ ہزار میگاواٹ پر پہنچ گیا
ملک میں بجلی کا شارٹ فال آٹھ ہزار میگاواٹ پر پہنچ گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 8ہزار میگاواٹ پر پہنچ گیا ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ بجلی کی طلب 18ہزار 500میگاواٹ جبکہ پیداوار 10ہزار 500میگاواٹ ہے۔حکام نے بتایا کہ بجلی کے طلب میں اضافے سے غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کے اوقات میں اضافہ ہو جائے گا۔ لاہور میں ہر ایک گھنٹہ کے بعد تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔پنجاب کے بیشتر حصوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 13سے 15گھنٹے ہوگیا ہے جبکہ دیہاتوں میں 18 سے 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

مزید : بزنس