توڑپھو ڑ سے" بجلی" نہیں آئے گی :احمد مختا ر
اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پانی و بجلی چودھری احمد مختار نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے حل کی کوشش کی جا ری سرکاری املاک کو آگ لگانے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران پر قابو پانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ تا ہم بحران پر قابو پانے کےلئے پیداوار بڑھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بجلی کی پیداوار 10 ہزار 5 سو میگا واٹ جبکہ طلب 17 ہزار 5 سو میگا واٹ ہے اس لیئے شہروں میں 8اور دیہات میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا پروگرام دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی و بجلی کی وزارت چیلنج سمجھ کر قبول کی بلکہ میں نے اس عہدے کےلئے خود وزیراعظم سے درخواست کی تھی۔ میرے لئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے چنگل سے نکلنا ایک چیلنج ہے۔