چیف جسٹس کو بلیک میل کیا جا رہا ہے :نو از شریف

چیف جسٹس کو بلیک میل کیا جا رہا ہے :نو از شریف
چیف جسٹس کو بلیک میل کیا جا رہا ہے :نو از شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مظفر آ با د(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ( ن) کے قا ئد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وادی نیلم کے علاقے اٹھ مقام میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپنے بیٹے کو عدالت طلب کرکے تاریخ رقم کی اور ہم ان کے اس اقدام پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی میں (ن )لیگ کا کلیدی کردار ہے اور اب قوم کے ساتھ مل کر اسے بچائیں گے۔ اس سے پہلے نواز شریف نے مظفر آباد میں سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کے خاندانوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گیاری سیکٹر ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔

مزید : مظفرآباد