ڈالر گرنا شروع ہو گیا

ڈالر گرنا شروع ہو گیا
ڈالر گرنا شروع ہو گیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرونی ادائیگیو ں کا دباﺅ نہ ہونے اور سٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر فروخت کرنے کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر چورانوے روپے تیس پیسے کی ریکارڈ سطح سے نیچے آگیا۔ ڈیلرز کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں دیکھی جانے والی بہتری کا رجحان کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی برقرار رہا۔انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کے روز ڈالر پینتیس پیسے کی کمی سے ترانوے روپے پچانوے پیسے پر بند ہوا۔ گذشتہ ہفتے کے وسط میں ڈالر نے انٹر بینک مارکیٹ میں چورانوے روپے پچاس پیسے کی بلندترین سطح پر پہنچنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ اس طرح تین روز میں پاکستانی روپے کو ڈالر کے مقابلے میں پچپن پیسے مضبوط ہوتے دیکھا گیا ۔ دوسری جانب ا±وپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر چھیانوے روپے کی بلندترین سطح سے نیچے آگیا ہے۔

مزید : بزنس