سیاسی کارکنو ں سمیت کراچی میں مزید 10افراد ہلاک

سیاسی کارکنو ں سمیت کراچی میں مزید 10افراد ہلاک
سیاسی کارکنو ں سمیت کراچی میں مزید 10افراد ہلاک

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فائرنگ اور ٹا ر گٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں10 افرادجاں بحق ہو گئے۔لیا ری مرزا آ دم خا ن روڈ سے تین تشدد شدہ لاشیں بر آ مد ہو ئی ہیں ۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کو اغوا کے بعد قتل کر کے بو ری میں ڈا ل کر پھینک دیا گیا،جنہیں کو شنا خت کیلئےجناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پرا نی سبزی منڈی کے قریب نا معلوم افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔پو لیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے شیر پاو کالونی میں مکینک کی دکان پر بیٹھے ہوئے افراد پرنا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے افسر علی اور زبیر موقع پرجاں بحق ہوگئے قائد آباد پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق سیاسی تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ نارتھ کراچی بلال ٹاون اور اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دوافراد کو قتل کردیا۔نارتھ کراچی کالے سکول کے قریب فائرنگ سے شخص 35 سالہ عامر جاں بحق ہو گیا۔سرجانی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کاشف کو قتل کردیا گیا۔تیموریہ تھانے سےایک ٹارگٹ کلر فرار ہو گیا۔

مزید : کراچی