سپریم کورٹ کیخلا ف سازش فرد ِواحدکی نہیں :پشاورہا ئیکورٹ

سپریم کورٹ کیخلا ف سازش فرد ِواحدکی نہیں :پشاورہا ئیکورٹ
سپریم کورٹ کیخلا ف سازش فرد ِواحدکی نہیں :پشاورہا ئیکورٹ

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کو بدنام کرنےکی ساز ش کی مذمت کرتے ہوئےملک ریاض کے الزامات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس صدرعبدالطیف آفریدی کی صدارت میں ہواجس میں سپریم کورٹ کےخلاف ساز ش کی مذمت کے لئے قراردادمنظورکی گئی۔اجلاس سے خطاب میں لطیف آفریدی نےکہا کہ ہرحالت میں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کا ساتھ دیاجائے گا۔ بار کے صدر نے کہا کہ ارسلان افتخار اور ملک ریاض کے دوسرے پرالزامات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔میڈیا سےگفتگومیں لطیف افریدی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےخلاف ساز ش کسی فرد واحد کا کارنامہ نہیں ہوسکتا اس کے پیچھے کئی لوگوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

مزید : پشاور