سری لنکا سے پھر شکست، پاکستان ون ڈے سیریز ہار گیا

سری لنکا سے پھر شکست، پاکستان ون ڈے سیریز ہار گیا
سری لنکا سے پھر شکست، پاکستان ون ڈے سیریز ہار گیا

  

کولمبو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کوکو پا نچویں ون ڈے انٹر نیشنل میں بھی ہرا کر سیریز ایک ، تین سے فتح کرلی ہے۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 248کا ہدف دیا تھاجو کہ سری لنکا کی ٹیم نے یہ حاصل کر لیا۔پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔کولمبو میں جاری سیریز کے پانچویں میچ میں دو سو اڑتالیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی پہلی دو وکٹیں انیس کے مجموعے پر گئیں۔ کپتان جے وردھنے کھاتہ کھولے بغیر چلتے بنے۔ چندی مل 54 اور سنگا کارا 40 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اور میتھیو نے ٹیم کو سہا را دیتے ہوئے آ خر تک میدا ن میں اکیلے ہی لڑ تے ہو ئے اپنی ٹیم کو فتح دلوا ئی۔ میتھیو70رنز بنا کر نا ٹ آ ﺅٹ رہے اور مین آ ف دی میچ بھی قرار پا ئے ۔پاکستان کو پہلے کھیلتے ہو ئے بائیس رنز کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر محمد حفیظ صرف چھ رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ عمران فرحت نے اپنی سلیکشن درست ثابت کرتے ہوئے ون ڈے کیرئیر کی بارہویں نصف سنچری مکمل کی۔ وہ 56 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اظہر علی تیس جبکہ اسد شفیق اڑتیس رنز کا اضافہ کر سکے۔ مصباح الحق نے بتیس رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی۔ بوم بوم آفریدی نو رنز پر چلتے بنے۔ عمر اکمل نے شاندار اننگز کھیلی اور 61 گیندوں پر 55 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ سہیل تنویر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ سری لنکا کی جانب سے کولسکارا اور مینڈس نے 2، 2 جبکہ ملنگا اور پریرا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ پا نچویں ونڈے میں نا قص فیلڈنگ سے پاکستا ن سنسنی خیز مقابلے کے ہا ر گیا ۔

مزید : کھیل