بے شمار فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہے، سونالی باندرے
ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ سونالی باندرے نے کہا ہے کہ مجھے آج بھی بے شمار فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہے لیکن میں نے فی الحال فلموں میں اداکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ایک ٹی وی شو میں بطور جج فرائض انجام دے رہی ہوں اور مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ شائقین مجھے بہت پسند کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور اسی وجہ سے آج میر ا منفرد مقام ہے میں فلموں میں ضرور کام کرونگی اور معیاری فلم ہی سائن کرونگی۔