ایما واٹسن فلم ” دی کوئین آف ٹیٹرالنگ“ میں مرکزی کردار کےلئے کاسٹ
لاس اینجلس(نیٹ نیوز) ہالی وڈ اداکارہ ایما واٹسن کو فلم ” دی کوئین آف ٹیٹرالنگ“ میں مرکزی کردار کےلئے کاسٹ کر لیا گیا۔ فلم” ہیری پورٹر“ کے سلسلے کی فلموں میں اہم کردار سے شہرت یافتہ اداکارہ ایما واٹسن اگلی فلم دی کوئین آف ٹیٹرلنگ میں بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کی کہانی مصنف ایریکا جوہانس کی کتاب سے ماخوز ہے۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی کیا جائے گا۔ فلم سال 2014ءکو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔