فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں ‘شان

فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں ‘شان

  



                    لاہور(آئی این پی) فلم سٹار شان نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں اور کبھی بھی کسی خاص ہیروئن کے ساتھ کام کرنے کی ضد نہیں کی‘ جو بھی ہیروئن بہتر کام کرے میں اسے سپورٹ کرتا ہوں‘ نئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔

 اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم سٹار شان نے کہا کہ میں نے بطور اداکار اور ہدایت کار جہاں تک ممکن ہو سکے ہمیشہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کیا ہے اور سرمایہ کاری بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری ہم سب کی ہے اور اگر فلم انڈسٹری مضبوط ہو گی تو اس سے فنکار بھی مضبوط ہونگے۔

مزید : کلچر


loading...