جیا خان خود کشی کیس، سلمان خان صفائی دینے میدان میں آگئے

جیا خان خود کشی کیس، سلمان خان صفائی دینے میدان میں آگئے

  



                                ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کے کیس میں نام لئے جانے پر بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان صفائی دینے کیلئے میدان میں آگئے۔ بالی ووڈ میں یہ خبرعام تھی کہ سلمان خان نے ہی جیا خان کے دوست سورج پنچولی کو اس سے تعلقات ختم کرنے کی نصیحت کی تھی جس کے بعد دلبرداشتہ ہو کر جیا خان نے خود کشی کر لی۔ سلمان خان نے پہلی بار اس معاملے کے حوالے سے اپنا بیان جاری کیا ہے۔ بالی وڈ سپر سٹار کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کو تعلقات ختم کرنے یا بنانے کی نصیحت نہیں کی۔ انہیں خوامخواہ اس کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ سلمان خان سورج پنچولی کو جلد ہی اپنی ہوم پروڈکشن میں کاسٹ کرنے والے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...