ڈانس آرٹ کا حصہ ہے اس کے بغیر اسٹیج ڈرامہ ادھورا ہے ‘بندیا رانی
لاہور ( این این آئی) اداکارہ بندیا رانی نے کہا ہے کہ ڈانس آرٹ کا حصہ ہے اس کے بغیر اسٹیج ڈرامہ ادھورا ہے ‘ میں فحش ڈانس کے سخت خلاف ہوں صرف کلاسیکل ڈانس ہوناچاہیے جو حقیقت میں ایک آرٹ ہے ۔ ” این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے شوبز کی دنیا میں کام کرتے ہوئے 13سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور میں نے مسلسل محنت سے اپنا مقام بنایا ہے جبکہ شوبز میں جلد کامیابی کے لئے کئی چور راستے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے مستقبل قریب میں فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہوتا نظر نہیں آتا ۔