بروک میولر ملیبو میں قائم مقام بحالی کے مرکز منتقل ہوگئیں

بروک میولر ملیبو میں قائم مقام بحالی کے مرکز منتقل ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                            لاس اینجلس (نیٹ نیوز) ہالی وڈ اداکار چارلی شین کی سابقہ بیوی بروک میولر کیلیفورنیا کے بیٹی فورڈ صحت وبحالی کے مرکز سے ملیبو میں قائم مقام بحالی کے مرکز میں منتقل ہوگئیں۔ بروک میولر کیلیفورنیا کے بیٹی فورڈ نامی صحت وبحالی کے مرکز میں زیر علاج تھیں جہاں ماہرین نفسیات نشے کی لت اور ذاتی مسائل کو حل کرنے میں ان کی رہنمائی کر رہے تھے۔ میولر یہاں سے ملیبو کے صحت وبحالی کے مرکز میں منتقل ہوگئی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ یہاں بہترین ماہرین نفسیات ہیں اور جلد ہی تمام مسائل سے باہر آجائیں گی اور معمول زندگی بسر کرسکیں۔ بروک میولر یہاں عدالت کے فیصلے کے مطابق 90 دن گزاریںگی۔

مزید :

کلچر -