اسٹیج ڈراموں میں کام کرنا کوئی جرم نہیں‘لیلیٰ

اسٹیج ڈراموں میں کام کرنا کوئی جرم نہیں‘لیلیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                لاہور(آئی این پی) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈراموں میں کام کرنا کوئی جرم نہیں جب معیاری فلم بنے گی تو میں بھی فلموں میں کام کرونگی‘ کبھی بھی جھوٹ بول کر فائدہ حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی مخالفین سستی شہرت کیلئے مجھے بدنام کرتے ہیں۔ ”آئی این پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ لیلیٰ نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میں فلموں میں بھی کام کر چکی ہوں اور آئندہ بھی فلموں میں کام کرتی رہوں گی لیکن جب تک فلم انڈسٹری بحران کا شکار ہے اس وقت تک اسٹیج ڈراموں میں کام کروں گی اور ویسے بھی اسٹیج ڈراموں میں کام کرنا کوئی جرم نہیں۔

مزید :

کلچر -