اداکار متھن چکرورتی نے اپنی 63 ویں سالگرہ منائی

اداکار متھن چکرورتی نے اپنی 63 ویں سالگرہ منائی

  



                    ممبئی( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی نے گذشتہ روز اپنی 63 ویں سالگرہ منا ئی۔ ماضی کے مشہور اداکار آنے والی فلم اینی می میں ایکشن سین کرتے نظر آئیں گے۔ متھن چکرورتی نے کیرئیر کا آغاز 1976ئ میں آرٹ ڈرامہ ”میریگیا“ سے کیا جس پر انھیں بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ ملا۔ بعد میں متھن چکرورتی نے بالی وڈ کی کئی فلموں میں کام کیا۔ 1982ء میں متھن کی فلم ڈسکو ڈانسر کے بعد لوگ انہیں اسی نام سے جاننے لگے۔ متھن چکرورتی کی نئی آنے والی فلم اینی می ہے جس میں وہ سی بی آئی افسر کا کردار کر رہے ہیں۔

مزید : کلچر