ہالی وڈ فلم ٹرمنیٹر کا پانچواں سیکوئل جلد منظر عام پر آئیگا

ہالی وڈ فلم ٹرمنیٹر کا پانچواں سیکوئل جلد منظر عام پر آئیگا

  



                        لاس اینجلس( نیٹ نیوز)سائنس فکشن فلم، ٹرمنیٹر کا پانچواں سیکوئل بھی بن رہا ہے، جس کے لیے آرنلڈ شوارزرینیگر کو سائن کر لیا گیا۔The Terminator انیس سو چوراسی میں پہلی بار آئی تھی۔سائنس فکشن فلم کو سب نے اتنا پسند کیا کہ پھر اس کے سیکوئلز آتے ہی رہے اور اب اس کا پانچواں سیکوئل بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ جس کے لیے ڈیشنگ، مسکیولر ہیرو، آرنلڈ شیوارزینیگر کا انتخاب کیا گیا ہے۔اس سے پہلے آرنلڈ کو ٹرمنیٹر کے چوتھے سیکوئل کے علاوہ ہر سیکوئل میں ہی دیکھا گیا تھا۔اور ایک بار پھر اِن کے مداح انھیں بھرپور ایکشن میں دیکھنے کے لیے کر لیں تیاری۔ٹرمنیٹر فائیو کی شوٹنگ جنوری میں شروع کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...