رنبیر کپور فلم '' یہ جوانی ہے دیوانی '' کی تشہیر کیلئے روس جائیں گے

رنبیر کپور فلم '' یہ جوانی ہے دیوانی '' کی تشہیر کیلئے روس جائیں گے

  



                        ممبئی( نیٹ نیوز) بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد رنبیر کپور کی فلم '' یہ جوانی ہے دیوانی '' اب روس میں رنگ جمائے گی۔رنبیر کپور اور دیپکا پڈوکون کی فلم '' یہ جوانی ہے دیوانی '' نے بھارت میں ایک سو پچپن کروڑ کا بزنس کر لیا ہے اور ریلیز کے دو ہفتوں کے دوران دنیا بھر سے دو سو کروڑ کمائے ہیں۔فلم کی کامیابی کا سفر جاری ہے اور اب اسے روس میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے ، جس کی تشہیر کے لیے رنبیر کپور روس جائیں گے ۔

مزید : کلچر