بچپن کا سنہرا دور ہمیشہ یاد رہے گا،جرمی رینر
لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) امریکی اداکار جرمی رینر نے کہا کہ جوانی کی عمر میں لوگ انہیں پر اسرار اور عجیب و غریب شخصیت کا مالک سمجھ تھے۔ 42 سالہ جرمی رینر جن کی بطور ایکشن اداکار ہالی وڈ میں ایک پہچان اور ڈیمانڈ ہے نے کہا کہ وہ کیلیفورنیا اور ہوائی میں پلے بڑھے ہیں وہاں جب لوگ سگریٹ اور شراب نوشی کرتے تھے۔ جب وہ انہیں ان چیزوں کی پیشکش کرتے تو وہ انکار کرتے تھے تو لوگ انہیں عجیب اور پر اسرار انسان جیسے ناموں سے پکارتے تھے کیونکہ وہ دوسروں سے الگ تھے۔ جرمی نے کہا کہ ان کا سنہرا وقت تھا جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔