ہالی وڈ فلم” مین آف سٹیل“ نے 4 دن میں 20 کروڑ کما لئے
لاس اینجلس (نیٹ نیوز) ہالی وڈ فلم” مین آف سٹیل“ نے 4 دن میں 20 کروڑ کما لئے۔ فلم مین آف سٹیل کی کہانی خلائی مخلوق کے بچے کی ہے جس کے والدین سیارہ تباہ ہونے سے قبل اسے زمین پر بھیج دیتے ہیں۔ بعد میں بچے کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اندر غیر مرئی طاقت ہے۔ یہی طاقت بعد میں زمین کو بچانے کیلئے مدد گار بن جاتی ہے۔