سینمامالکان کا پرانے سینماﺅں کوجدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کا فیصلہ

سینمامالکان کا پرانے سینماﺅں کوجدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کا فیصلہ

  



                        لاہور (اے پی پی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے متعدد پرانے سینماﺅں کو جدید مشینری اور سازو سامان سے آراستہ کیا جانے لگا۔ان سینماﺅں میں کیپیٹل،شبستان ،پرنس ،میٹروپول اور دیگر سینما شامل ہیں۔ میٹروپول سینما کے مالک قیصر ثناءاللہ نے بتا یا کہ ان سینماﺅںمیں اب جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی تاکہ بیرون ممالک کی ڈیجیٹل فلموں کو زیادہ بہتر انداز سے دیکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سینماﺅں کو جدید بنانے پر فلم بینوں نے بھی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...