اداکار غلام محی الدین کی والدہ کی جلدصحت یابی کےلئے دعا کی اپیل
لاہور (اے پی پی) اداکار غلام محی الدین نے والدہ محترمہ کی جلدصحت یابی کےلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔اداکار غلام محی الدین کی والدہ کراچی میں علیل ہیں۔غلام محی الدین نے کہا کہ وہ والدہ کی دن رات خدمت کر رہے ہیں اور میری پرستاروں سے درخواست ہے کہ وہ میری والدہ کی جلدصحت یابی کے لیے دعا کریں ۔ واضح رہے کہ غلام محی الدین کا شمار فلم انڈسٹری کے سینئر اور نامور اداکاروں میں ہوتا ہے۔