ڈیمی لووالٹوکا سیمن کوول کیلئے منکسرمزاج انسان کا خطاب

ڈیمی لووالٹوکا سیمن کوول کیلئے منکسرمزاج انسان کا خطاب

  



                            لاس اینجلس(نیٹ نیوز) ہالی وڈ گلوکارہ ڈیمی لووالٹو نے امریکی ٹی وی کی مشہور شخصیت سیمن کوول کو انتہائی منکسرمزاج انسان کا خطاب دیا ہے۔ گلوکار ڈیمی لووالٹو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ لوگوں میں سیمن کوول کے حوالے سے غلط تاثر ہے کہ وہ سخت اور رعب دار انسان ہیں اس لئے ان سے ملاقات کرتے ہوئے وہ کافی ڈری ہوئی تھیں لیکن سیمن سے ملاقات کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ وہ کتنے عاجز اور اچھے انسان ہیں جن میں ذرا بھی غرور نہیں ہے۔ اگرچہ وہ شاہانہ طرز زندگی بسر کر رہے ہیں اس کے باوجود ان میں عاجزی کا عنصر ہے جس سے ان کی شخصیت اور بھی پرکشش ہو جاتی ہے۔

مزید : کلچر


loading...