ڈانس فلم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، دعا

ڈانس فلم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، دعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                    لاہور( فلم رپورٹر )نووارد اداکارہ وماڈل دعانے ایک ملاقات کے دوران کہاکہ ڈانس فلم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مگر افسوس اس پر خصوصی توجہ نہیں دی جاتی ۔ایک سوال کے جواب میں دعا نے کہاکہ اگر ہمارے فلمساز وہدائتکار ماردھاڑ کی بجائے ڈانس پر توجہ دیں تو جس طرح فلم کا میوزک اچھا بنتا ہے اگر اس پر ڈانس پرفارمنس بھی اچھی ہوجائے تو فلم کو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔دعا نے کہاکہ بھارتی فلموں میں ڈانس کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور جتنا ہماری پوری فلم کا بجٹ ہوتا ہے اس سے کہیں زیادہ ان کے ایک گانے کا ہوتا ہے جس میں ہیروئین کو سو سے زائد لباس بھی استعمال کرنے پڑتے ہیں۔

مزید :

کلچر -