دلیپ کمار کو ہندی سینما کی تاریخ کا بڑا اداکار مانا جاتا ہے

دلیپ کمار کو ہندی سینما کی تاریخ کا بڑا اداکار مانا جاتا ہے

  



                            ممبئی ( نیٹ نیوز) 11 دسمبر 1922 کو پشاور کے محلے خدادامیں لالہ غلام سرورکے ہاں پیداہونے والے یوسف خان کودنیادلیپ کمارکے نام سے جانتی ہے۔شہنشاہ جذبات کالقب پانیوالے دلیپ کمارنے کیرئیر کا آغاز 1944 میں فلم ”جوار بھاٹا“ سے کیا، 1947 میں دلیپ کی نورجہاں کے ساتھ فلم ”جگنو“نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔ دلیپ کمار فلمی دنیامیں آنے سے قبل پھلوں کا کاروبار کیا کرتے تھے اورانھوں نے بھارت کے شہرپونامیں ایک فوجی کینٹین میں ایک پھلوں کاسٹال لگایا ہوا تھا مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ دلیپ کمار کوانڈسٹری میں سانحہ کے بادشاہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اپنی خوبصورت اداکاری کی بنیاد پر برسوں لوگوں کے دلوں پر راج کرنیوالے دلیپ کمار کو ہندی سینما کی تاریخ میں سب سے بڑا اداکار مانا جاتا ہے۔

مزید : کلچر