ڈی آر ایس کے نفاذ پر موقف تبدیل نہیں ہوا، سنجے پٹیل

ڈی آر ایس کے نفاذ پر موقف تبدیل نہیں ہوا، سنجے پٹیل

  



                            نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سیکرٹری سنجے پٹیل نے کہا ہے کہ ڈی آر ایس کے نفاذکے بارے میں بھارتی موقف تبدیل نہیں ہوا۔ آئی سی سی اجلاس میں مخالفت کی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سسٹم پر ہمارا موقف واضح ہے کہ ڈی آر ایس نظام مکمل طور پر خامیوں سے پاک نہیں ہے جب تک سسٹم فول پروف نہ بنالیا جائے بھارتی بورڈ ٹیسٹ میچز میں اس نظام کے نفاذ کی مخالفت کرتا رہے گا۔ آئی سی سی سالانہ کانفرنس میں بھی اس حوالے سے ہمارے موقف میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں بھی متفقہ طور پر اس کی مخالفت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی