انڈر 12بیس بال ورلڈ کپ 18جولائی سے شروع ہوگا

انڈر 12بیس بال ورلڈ کپ 18جولائی سے شروع ہوگا

  



                لاہور (اے پی پی) دوسرا انڈر 12بیس بال ورلڈ کپ 18جولائی سے تائیپے میں شروع ہوگا۔ پاکستان کی بیس بال ٹیم پہلی دفعہ ایونٹ میں حصہ لے گی۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر اور سابق آئی جی پنجاب شوکت جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کے لئے ایک ماہ کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا اور وہ پرامید ہیں کہ قومی ٹیم ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل بیس بال فیڈریشن کے شیڈول کے مطابق ٹیموں کو دو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں کولمبیا، جمہوریہ چیک، فلپائن، بھارت، جاپان، میکسیکو،چائنیز تائیپے جبکہ گروپ بی میں پاکستان، برازیل، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، پانامہ، روس، امریکہ اور وینزویلا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق پاکستان کی ٹیم پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف 18جولائی کو شینگ شینگ سٹیڈیم میں کھیلے گی، دوسرا میچ 19جولائی کو پاکستان اور وینزویلا کی ٹیموں کے مابین یوتھ پارک سٹیڈیم میں ہوگا جبکہ پاکستان تیسرا میچ روس کے خلاف 20جولائی کو، چوتھا میچ برازیل کے خلاف 21جولائی کو، پانچواں میچ امریکہ کے خلاف 22جولائی کو، چھٹا میچ کوریا کے خلاف 24جولائی کو جبکہ اپنا ساتواں اور آخری گروپ میچ پانامہ کی ٹیم کے خلاف 25جولائی کو کھیلے گی۔ سیمی فائنل اور فائنل 26سے 28جولائی کو کھیلے جائینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...