بھارتی بورڈ کا تین ملکی ایونٹ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنیکا فیصلہ
ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ بور ڈ نے 28 جون سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والی تین ملکی کرکٹ سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے بورڈ نے ایونٹ کےلئے موجودہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی کرکٹ ٹیم ہی تین ملکی ایونٹ میں کھیلے گی اس حوالے سے بھارتی بورڈ کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے اس وقت تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ٹیم چیمپینئز ٹرافی کے سیمی فائنل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی جبکہ تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی بھارتی ٹیم عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کرے گی۔