نیشنل گیمز ، اسلام آباد جوڈو ٹیم کا تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد میں رواں ماہ ہونےو الے 32 ویں نیشنل گیمز کی تیاری کے لئے اسلام آباد جوڈو ٹیم کا تربیتی کیمپ آج شہزاد ٹاﺅن اسلام آباد میں شروع ہوگا ۔ اسلام آباد جوڈو ٹیم کے کوچ معین الدین تنولی نے اے پی پی کو بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 18 مرد و خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ مرد کھلاڑیوں میں وقاص ‘ خالق ‘ ابرار ‘ مظفر ہمدانی ‘ اشتیاق ‘ جاوید ‘ امتیاز اور عمیر جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں رمشاء‘ فریحہ ‘ مریم ‘ نجمہ ‘ کروج ‘ بینس ‘ روشنہ اور ناصرہ شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 28 جون تک جاری رہے گا۔