برازیل،عالمی فٹبال کپ کی تیاریاں شروع،عوام سراپا احتجاج

برازیل،عالمی فٹبال کپ کی تیاریاں شروع،عوام سراپا احتجاج

  



                                            برازیلیا( نیٹ نیوز)برازیل میں اگلے سال شروع ہونے والے عالمی فٹبال کپ کا آغاز ہونے والا ہے۔ جس کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام جاری ہے۔برازیل میں عالمی فٹ بال کپ کے حوالے سے اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ دوسری جانب ان تیاریوں کے خلاف عوام بھی سراپا احتجاج ہیں۔ عوامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان ایونٹس کے لیے بے جااخراجات کے استعمال کے بجائے کفایت شعاری کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں استعمال کیں جس کے باعث متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی