ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کیلئے سوجھ بوجھ سے کام لیا جائے، راشد لطیف

ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کیلئے سوجھ بوجھ سے کام لیا جائے، راشد لطیف

  



                                کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کیلئے سوجھ بوجھ سے کام لیا جائے ¾ موزوں متبادل کھلاڑی تلاش کئے جائیں ایک انٹرویو میںسابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ تبدیلیاں کرنے کیلئے سوجھ بوجھ سے کام لیا جائے اور موزوں متبادل کھلاڑی تلاش کئے جائیں۔ ہمارے پاس ہر کھلاڑی کامتبادل موجودنہیں ہے۔راشد لطیف نے کہا کہ چیف کوچ ڈیو واٹمور اور ان کے معاون سب بری طرح ناکام ہوگئے، ٹیم میں ٹیلنٹ ہے مگر رہنمائی کرنے اور حکمت عملی بنانے والا کوئی نہیں، شکستوں پر صرف کھلاڑیوںکو الزام دینا درست نہیں ہوگا، کرکٹ کے معاملات کو سدھارنے کیلیے بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ میں نئے چہرے لانے کی ضرورت ہے۔

، جب تک کھیل کی سمجھ بوجھ رکھنے والے لوگ آگے نہیں آئیں گے مسائل کے حل کی کوئی توقع نہیں رکھناچاہیے۔ سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ مستقبل کی ٹیم بنانے کے لئے بہتر فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی