پاکستانی بیٹنگ کوچ ووڈ ہل کو فارغ کئے جانے کا امکان

پاکستانی بیٹنگ کوچ ووڈ ہل کو فارغ کئے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                        لاہور ( سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں کی ناقص پرفارمنس کے بعد بیٹنگ کوچ ٹرینٹ ووڈ ہل کوفارغ کرنے کا قوی امکان ہے۔آسٹریلین کوچ کو قومی کرکٹ ٹیم کابیٹنگ کوچ مقررکرنے کا مقصد ٹیم کی بیٹنگ لائن کی مسلسل خراب کارکردگی میں بہتری لانا تھالیکن ان کی موجودگی کوئی خاص فرق پیدا نہیں کر سکی لہٰذا ان سے مزید معاہدہ نہ کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ بیٹنگ کوچ سے عارضی معاہدہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے کیا گیا تھا۔ اگر ان کی کارکردگی بہتر رہتی تو اس میں توسیع کا امکان تھا لیکن پاکستان کی شکست کے بعد یہ امکان ختم ہوگیاہے۔