ویسٹ انڈین بورڈ اور پلیئرز ایسوسی ایشن کا مشترکہ ایوارڈز پر اتفاق

ویسٹ انڈین بورڈ اور پلیئرز ایسوسی ایشن کا مشترکہ ایوارڈز پر اتفاق

  



                            پورٹ آف سپین (نیٹ نیوز)ویسٹ انڈین بورڈ اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے درمیان مشترکہ ایوارڈز پر اتفاق ہوگیا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور پلیئرز ایسوسی ایشن اس بار مشترکہ طور پر ایوارڈز دیں گے۔ اس سے قبل پلیئرز باڈی کی جانب سے ہی بہترین پرفارمنس پر کھلاڑیوں کی ستائش کی جاتی تھی۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر بلداتھ مہابیر کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی سالانہ ایوارڈز تقریب 4 جولائی کو بورڈ اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقد ہوگی۔ یہ ایونٹ سری لنکا اور بھارت کیساتھ شیڈول ٹرائی اینگولر سیریز کے موقع پر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...