چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل مرحلہ کل شروع ہوگا

چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل مرحلہ کل شروع ہوگا

  



                            لندن( نیٹ نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج آرام کا دن ہے جس کے بعد چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل مرحلہ کل شروع ہوگا ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 19جون کو اوول، لندن میں کھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 50 شروع ہوگا اور دوسرا سیمی فائنل 20جون کو کارڈف میں کھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 50 شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 23 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز میں ناکام رہنے والی ٹیموں کو 4،4 لاکھ ڈالر انعام دیا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے کرکٹ کی8 ٹاپ ٹیموں نے حصہ لیا جنھیں دو گروپس اے اور بی میں تقسیم کیا گیا۔گروپ اے میں آسٹریلیا، سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں بھارت، جنوی افریقہ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل تھیں ۔گروپ میں شامل ہر ٹیم نے دوسری ٹیم سے تین، تین میچ کھیلے، ہر گروپ سے دو ٹیموں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ایک گروپ کی فاتح ٹیم دوسرے گروپ کی رنر اپ ٹیم سے سیمی فائنل میں ٹکرائے گی۔گروپ میچز میں جیتنے والی ٹیم کو دو پوائنٹس، ٹائی میچ کے ایک پوائنٹ اور ہارنے پر دو پوائنٹس کا نقصان ہوا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافیورلڈ کپ کے بعد سب سے اہم ون ڈے ایونٹ کا یہ آخری ایڈیشن ہے اس کے بعد یہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی