تین ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ 30 جون سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا

تین ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ 30 جون سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                            نئی دہلی ( نیٹ نیوز) تین ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ 30 جون سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا جس کےلئے بھارت کی 15 رکنی انڈر 19 ٹیم کا اعلان کر دیاگیا۔ تین ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ آسٹریلیا میں شروع ہوگا جس میں میزبان آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق وجے زول قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سنجو سیمسن، اکھل ہرواڈکر، شیریاس آیئر، دیپک ہودا، محمد سیف، سرفراز خان، رکی بھوئی، ابھیمینو لامبا، رشی آرودے، اتل سنگھ، سی وی ملائند، عامر غنی، کلدیپ یادیو اور انکوش شامل ہیں۔