سلیکٹرز ورلڈ کپ سامنے رکھتے ہوئے ٹیم تشکیل دیں، واٹمور

سلیکٹرز ورلڈ کپ سامنے رکھتے ہوئے ٹیم تشکیل دیں، واٹمور

  



                            لندن ( نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوواٹ مورنے کہا ہے کہ سلیکٹرز 2015ءکا ورلڈ کپ سامنے رکھتے ہوئے ٹیم تشکیل دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واٹ مور نے کہا کہ آپ جو بھی سمجھیں میری رائے دیانت داری پر مبنی ہے۔ بیٹنگ میں اتنے رنز نہیں کرسکے کہ بولر اس کا دفاع کر سکتے۔ آخری میچ میں کنڈیشنز خراب ہورہی تھیں لیکن بیٹنگ لائن نے اس کا بھی فائدہ نہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ دو طرفہ سیریز میں تین میچوں کی سیریز میں واپس آنے کا موقع ہوتا ہے لیکن تین مختلف ٹیموں کے خلاف تین میچوں میں کم بیک آسان کام نہیں ہوتا۔ گراو¿نڈ بھی مختلف تھے اور وکٹ کا رویہ بھی مختلف تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے تین میچوں میں شکست ہماری ٹیم کی صلاحیت کی عکاسی نہیں کرتی۔ ہمیں بہتر کارکردگی دکھانا چاہیے تھی۔ اس سیریز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی نہ رہی حالانکہ ہم نے یہاں آنے سے پہلے بھر پور تیاری کی تھی۔ کھیل میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ امید ہے کہ کھلاڑی آئندہ بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ ان سے پوچھا گیا کہ شکست کی ذمے داری کس پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ اگر تین میچوں کو دیکھیں تو ہم نے پہلا میچ خراب کھیلا۔ اوول میں ہم پریکٹس میچ بھی جیت چکے تھے۔ ٹاس ہارنے کے بعد ہم وکٹیں گنواتے رہے اور دباو¿ بڑھاتے رہے۔ تین وکٹیں گنوا کر ویسٹ انڈیز کے خلاف ہم نے ایک اچھی شراکت کے ذریعے ٹیم کی اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ پھر اختتام میں ہم نے تین وکٹ گنوادیئے۔ اس شکست کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...