برطانوی گالفر جسٹن روز نے یو ایس اوپن گالف کا ٹائٹل جیت لیا
پنسلوانیا( نیٹ نیوز) برطانوی گالفر جسٹن روز نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے انگلش گالفر بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میریئن گالف کلب، پنسلوانیا میں کھیلے گئے میگا ایونٹ میں جسٹن روز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی فل مکیلسن اور آسٹریلوی جسٹن ڈے کو شکست دی، وہ 43 سال میں کوئی بڑا ٹائٹل جیتنے والے پہلے انگلش گالفر بن گئے ہیں۔ امریکہ کے فل مکیلسن دوسرے اور آسٹریلیا کے جیسن ڈے تیسرے نمبر پر رہے۔