قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ مرید کے میں جاری

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ مرید کے میں جاری

  



                                    لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لئے تربیتی کیمپ کنٹری کلب مریدکے میں جاری ہے کھلاڑیوں نے کیمپ میں ٹیم مینجر عائشہ اشعر اور کوچ محتشم الرشید کی زیر نگرانی دو مختلف سیشن میں ٹریننگ کی۔ پہلے سیشن میں 50 اوورز کا پریکٹس میچ کھیلا گیا جبکہ دوسرے سیشن میں نیٹ پریکٹس ہوئی۔کیمپ میں شرکت کرنے والی کھلاڑیوں میں کپتان ثناءمیر اور دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان بسمعہ معروف، سید نین فاطمہ عابدی، ندا رشید، جوریریہ ودود، وکٹ کیپر ربیعہ شاہ، عثماویہ اقبال، سومویہ صدیق، سعدیہ یوسف، ناہیدہ بی بی، سیدہ بتول فاطمہ نقوی، قانیتہ جلیل، ارم جاوید اور جویریہ رﺅف شامل ہیں جبکہ چار ریزرو کھلاڑیوں میں ڈیانا بیگ، نائلہ نذیر، سدرہ امین، میرینہ اقبال شامل ہیں جو تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گی۔ پانچ آفیشلز میں مینجر عائشہ اشعر ،کوچ محتشم رشید، بیٹنگ کسنلٹنٹ باسط علی، ٹرینر ابرار احمد اور اسسٹنٹ کوچ ثناءرزاق شامل ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز 24 جون سے 10جولائی تک انگلینڈ میں ہوگی جس میں قومی ٹیم دو ون ڈے ،دو ٹی ٹونٹی جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم کے خلاف ایک ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز 23 سے 31جولائی تک آئرلینڈ میں ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...