سیمی فائنل میں عمدہ کھیل پیش کرونگا، شیکھر دھون

سیمی فائنل میں عمدہ کھیل پیش کرونگا، شیکھر دھون

  



                            لندن ( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز شیکھر دھون نے کہا ہے کہ وہ سیمی فائنل میں بھی شاندار کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں ناقابل شکست رہنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہ انکی مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور سیمی فائنل میں کوئی بھی ٹیم حریف بنے انکو اس سے کوئی مطلب نہیں بلکہ انکا کہنا ہے کہ وہ عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فائنل تک رسائی میں اہم کردار ادا کرینگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مایہ ناز بلے باز شیکھر دھون نے کہا کہ ٹورنامنٹ کےلئے ہر کھلاڑی نے بھرپور تیاری کی تھی اور ہم جیت کا عزم لئے انگلینڈ آئے اور چیمپئنز ٹرافی جیت کر اپنی ٹیم کو تحفہ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں اپنی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں ٹاکرا جس ٹیم سے بھی ہوا ہماری ٹیم اسکو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...