فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ 21 جون سے شروع ہو گا

فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ 21 جون سے شروع ہو گا

  



                            استنبول (نیٹ نیوز) فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ 21 جون سے ترکی میں شروع ہو گا۔ فیفا کے مطابق ایونٹ میں دنیا بھر سے 24 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں 6 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں فرانس، گھانا، امریکہ اور سپین، گروپ بی میں کیوبا، کوریا، نائیجیریا اور پرتگال، گروپ سی میں میزبان ترکی، ایلسلواڈو، کولمبیا اور آسٹریلیا، گروپ ڈی میں میکسیکو، یونان، پیراگوئے اور مالی، گروپ ای میں چلی، مصر، انگلینڈ اور عراق اور گروپ ایف میں نیوزی لینڈ، ازبکستان، یوروگوئے اور کروشیا شامل ہیں۔ گروپ سٹیج 21 سے 29 جون تک کھیلا جائے گا جس میں ہر ٹیم تین تین میچ کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...